رحیم یار خان ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے سپرے کرتا جہاز کریش جانئے کیا نقصان ہوا

ٓرحیم یارخان( )ٹڈی دل کے تدارک کے لیے چولستانی علاقہ باندھی میں سپرے کے دوران فوکرطیارہ فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوگیا‘ پائلٹ شعیب ملک اورانجنیئرفوادبٹ شہید‘ ریسکیو1122‘ ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے بروقت آپریشن کرکے دونوں شہداء کی میتیں شیخ زیدہسپتال منتقل کردیں‘ شہیدہونے والے شعیب ملک کاتعلق کراچی جبکہ فوادبٹ لاہوررہتے تھے۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان ضلع میں ٹڈی دل کے تدارک کے لیے فیڈرل ڈیپارٹمنٹ پلانٹ پروٹیکشن نے فوکرطیارہ فراہم کررکھاتھاجس میں کراچی کے رہائشی پائلٹ شعیب ملک اورلاہورکے انجنیئرفوادبٹ انسدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے طیارے کے زریعے سپرے کررہے تھے‘ گذشتہ روزمعمول کے مطابق چولستانی علاقہ باندھی میں پائلٹ شعیب ملک اورانجنیئرفوادبٹ سپرے کررہے تھے کہ اسی دوران فنی خرابی کے باعث طیارہ گرکرتباہ ہوگیا حادثے میں پائلٹ اورانجنیئرموقع پرشہیدہوگئے اطلاع ملتے ہی قریبی آبادی جمع ہوگئی جبکہ ریسیکو1122‘ ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کوحصارمیں لے کردونوں میتیں شیخ زیدہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرعلی شہزادسے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی انکوائری بارے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Comments are closed.