باغی ٹی وی بھارت اور اینٹی پاکستان گروپوں کو ایکسپوز کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے. سینیٹر رحمان ملک

0
27

باغی ٹی وی بھارت اور اینٹی پاکستان گروپوں کو ایکسپوز کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے. سینیٹر رحمان ملک

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتےہوئے کہا ہے کہ باغی ٹی وی بھارت اور دیگر اینٹی پاکستان گروپوں کو ایکسپوز کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے. میں اس بات کو دیکھتا اور نوٹ کرتا ہوں کہ یہ بہت ہی اہم اور معیاری مواد شائع کرتا ہے.

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے باغی ٹی وی کی تحسین اور تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغی ٹی وی اپنا بہترین کردار ادا کر رہا ہے . رحمان ملک کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی کا یہ بہترین اور قابل تحسین کردار اہم مقصد کے لیے ہے. وہ وہ مقصد وطن عزیز کا دفاع ہے. اسی طرح وطن عزیز کے دشمنوں جن میں‌بھارت اور دوسرے عناصر شامل ہیں ان کی سازشوں ظاہر کرنے اور پاکستان مخالف کردار کو ایکسپوز کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے. یوں پاکستان کے خلاف کی جانےوالی سازشوں کو ناکام بنانے میں اس کا قابل قدر کردار کر ہے. سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ میں باغی ٹی وی کو دیکھتا رہتاہوں اور میں نے اس پر شائع کیا جانے والا مواد بہت مستند اور معیاری پایا ہے.


واضح رہے کہ باغی ٹی وی اپنی اداررتی پالیسی کو آگے لے کر چل رہا ہے اور معاشرے میں ظلم ، زیادتی اور نا انصافی کے خلاف توانا آواز اٹھانے والا فورم ہے. باغی ٹی وی دراصل اس ظلم و زیادتی ، نا انصافی ، حق تلفی اور ایسے گناہ کرنےوالوں کے خلاف ایک معتبر اور بلند آواز ہے جس کو رحمان ملک نے سراہا ہے. اوراسی طرح مظلوم طبقے کا سہارا ، ظلم و زیادتی کا شکار بننے والوں کے لیے ایک امید اور آسرے کا کام کر رہا ہے. انہی خوبیوں کی وجہ سے باغی ٹی وی کو ایک الگ اور منفرد مقام حاصل ہوا ہے . اور یہ مقام باغی ٹی وی نے بہت ہی مختصر عرصے میں حاصل کیا ہے جس کی تحسین بھی کی جارہی ہے.

Leave a reply