حکومت مخالف احتجاج، کانگریس لیڈر راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

0
76

بھارت میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج، نئی دہلی میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ششی تھرور سمیت کئی کانگریس ممبران پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لے لیا گیا، بھارت کے کئی مقامات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

مسلم علی گڑھ یونیورسٹی نے نصاب سے دو بڑے مسلم سکالرز کی کتب نکال دیں

پارٹی سربراہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ میں سیاہ کپڑے پہن کر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کیا۔ راجیہ سبھا کی کارروائی آج اس وقت ملتوی کردی گئی جب کانگریس ارکان نے حکومت کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال پر ہنگامہ کیا۔

انتظامیہ نے کانگریس کے مارچ سے پہلے دہلی کے کچھ حصوں میں بڑے اجتماعات پر پابندی لگاتے ہوئے امتناعی احکامات نافذ کر دیئے۔ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، دہلی پولیس نے کانگریس کو دارالحکومت میں احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

راہل گاندھی، پریانکا گاندھی واڈرا اور دیگر کانگریس لیڈروں کو دہلی پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر کانگریس کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے۔ انہیں دہلی کے کنگس وے کیمپ کے پولیس لائنز میں رکھا گیا ہے۔

بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا


کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک صدی پہلے ہندوستان نے جن چیزوں کو اینٹ پر اینٹ رکھ کر بنایا تھا، وہ آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہی ہے بھارت میں اب جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے، جو کوئی بھی آمریت کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اس پر وحشیانہ حملہ کیا جاتا ہے، جیل میں ڈالا جاتا ہے، گرفتار کیا جاتا ہے اور مارا پیٹا جاتا ہے۔

اس موقع پر راہول گاندھی نے احتجاج میں پولیس تشدد کی تصاویر بھی پنے ٹوئٹر پر شئیر کیں، اور لکھا کہ اب جمہوریت ایک یاد ہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت بھر میں دیگر مقامات پر بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

نام تبدیل کر کے فلموں میں کام کرنیوالا انڈیا کا 30 سال سے مفرور ’اشتہاری مجرم‘…

Leave a reply