میں اب کانگریس کا صدر نہیں رہا ،راہل نے ٹوئٹر کو بھی پیغام دے بھیجا

0
30

نئی دہلی:بھارت میں‌ہونے والے عام انتخابات میں‌شکست کے بعد اندراگاندھی کے پوتے راہول گاندھی نے آج پارٹی صدارت سے تو استعفیٰ دے ہی دیا تھا مگر بعد می ٹویٹر والوں کو بھی یہ پیغام بھیج دیا ہے کہ وہ اب واقعی ہی کانگریس کے صدر نہیں رہے . مسٹر راہل گاندھی نے آج یہ واضح کرنے کے بعد کہ وہ کانگریس صدر کے عہدے سے اپنا استعفی کسی بھی حالت میں واپس نہیں لیں گے، اپنے ہینڈل ٹوئٹر میں پروفائل سےصدر کا عہدہ ہٹا دیا ۔ انہوں نے اپنی پروفائل میں اب صد ر کے عہدے کی جگہ ’کانگریس رکن‘ اور ’ رکن پارلیمنٹ ‘لکھا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دے دیا تھا اور ورکنگ کمیٹی سے نیا صدر منتخب کرنے کو کہا تھا ۔ ورکنگ کمیٹی نے ان کے استعفی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ان سے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد پارٹی سینئر لیڈروں نے مسٹر گاندھی سے استعفیٰ پر زور نہ دینے کا مسلسل اپیل کی ۔ پارٹی کے تقریبا 150 عہدیداروں نے مختلف عہدوں سے استعفے بھی دیے ۔ گزشتہ پیر کو کانگریس حکمرانی والی تمام ریاستوں کے وزرائےاعلیٰ نے ان سے ایک ساتھ ملاقات کر کے عہدے پر بنے رہنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ اپنے استعفی پر اڑے رہے ۔

Leave a reply