ریلوے حکام سے مذاکرات کامیاب، تاجروں کا تجاوزات ختم کرنیکا اعلان

0
21

باغی ٹی وی : ریلوے حکام سے مذاکرات کامیاب، تاجروں کا تجاوزات ختم کرنیکا اعلان

باغی ٹی وی : بورڈ بازار کے تاجروں اور ریلوے حکام کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تاجروں نے رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں محکمہ ریلوے کی جانب سے بورڈ بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا جا رہا تھا اس دوران تاجروں کی جانب سے بھر پور مزاحمت کی گئی جس پر ریلوے پولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا اور گرفتاریاں عمل میں لائیں اس سلسلے میں صدر تاجر انصاف شاہد خان‘ صدر تاجر اتحاد مجیب الرحمان سمیت دیگر بازاروں کے صدور نے گزشتہ روز محکمہ ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور ایس پی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تاجروں کی جانب سے محکمہ ریلوے کے حکام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں گے اور گرفتار تاجروں کو رہا کیا جائے جس پر محکمہ ریلوے کے حکام کے گرفتار 30 تاجروں کو رہا کردیا۔ صدر تاجر انصاف شاہد خان نے ریلوے حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجر برادری ریلوے حکام کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی اور وہ خود بورڈ بازار جا کر تاجروں کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے پر آمادہ کریں گے۔

Leave a reply