ریلوے حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے آج ادارے کا یہ حال،چیف جسٹس برس پڑے

0
29
ریلوے حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے آج ادارے کا یہ حال،چیف جسٹس برس پڑے #Baaghi

ریلوے حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے آج ادارے کا یہ حال،چیف جسٹس برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے میں عارضی بنیادوں پر بھرتی ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے مستقل ہونے والے 80 ملازمین سے متعلق سروس ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا مستقل ہونے والے ملازمین کے خلاف ریلوے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی .وکیل نے کہا کہ ملازمین 2013 میں بھرتی ہوئے جو ریلوے پالیسی 2012 پر پورا نہیں اترتے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عارضی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہیں، ریلوے حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے آج ادارے کا یہ حال ہے،سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ریلوے میں ہر طرف گڑ بڑ ہے، ریلوے حکام سیاسی بھرتیاں کر کے پھر مستقل کرنے کیلئے سیاسی بنیادوں پر پالیسی بناتے ہیں،

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے سرکاری ادارہ ہے پھر بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کیوں کی جاتی ہیں؟ ریلوے کی 80 فیصد آمدن تنخواہوں اور پنشن میں چلی جاتی ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عارضی بھرتی ہونے والے ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں،ریلوے میں اسی وجہ سے تو اتنے حادثات ہوتے ہیں،ریلوے کا کوئی نظام نہیں ملازمین تنخواہ لے کر گھر آجاتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے میں اب بھی ہر ماہ سیکڑوں کی تعداد میں عارضی بھرتیاں ہوتی ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ افسران پابندی کے دوران بھی راستہ نکال لیتے ہیں،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سیاسی تقرریوں نے تو ریلوے کو تباہ کردیا ہے،

ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

Leave a reply