وزیرریلوے کی ریزرویشن دفاترمیں مری کاسیاحتی پروگرام منسوخ کرنےکے نوٹس آویزاں کرنےکی ہدایت،وزیر اعلیٰ پنجاب کامری میں فضائی دورہ

0
30

اسلام آباد: وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر میں سیاحوں کو مری نہ جانے اور سیاحتی پروگرام منسوخ کرنے کے نوٹس آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔

باغی ٹی وی : ہفتہ کو مری میں برفباری کی وجہ سے ہونے والی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے بعد وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے ریل کمپنی پراکس کو ہدایت کی کہ ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر میں نوٹس آویزاں کئے جائیں جس میں سیاحوں کو مری نہ جانے اور اپنا سیاحتی پروگرام منسوخ کریں کی تحریر درج ہو تاکہ مزید سانحہ رونما نہ ہو۔

وزیر ریلوے کی ہدایت کے بعد پراکس نے اپنے ملک بھر کے ریلوے ریزرویشن دفاتر میں نوٹس آویزاں کرنا شروع کردیئے ہیں ۔

مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فضائی دورے میں مری میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ریلیف کمشنر اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاو ن خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن میں تیزی ہدایات کی ہیں۔

مری، اموات 22 ہو گئیں،پاک فوج کے دستے بھی پہنچ گئے

دوسری جانب مری میں برفباری رکتے ہی امدادی کاموں میں تیزی آگئی۔ اہم شاہداہوں سے برف ہٹا دی گئی۔ نظام زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی مری کی اہم شاہراہوں سے برف ہٹا دی گئی۔ سنگل ٹریفک چل پڑی۔لوئر ٹوپہ سے جھیکاگلی روڈ اور کلڈانہ روڈ سے باڑیاں تک سڑک سے برف ہٹا دی گئی ہے۔

سڑکوں پر پھنسی گاڑیوں کو نکالنے اور سڑکوں پر پارک کی گئی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔مری شہر کے بیشتر علاقوں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شدید برفباری کے باعث 20 سے 25 بڑے درخت گرے اور راستے بلاک ہو ئے تمام سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 500 سے زائڈ فیملیز کو ریسکیو کیا گیا۔

مری: 4 سالہ بچی نمونیا کے باعث دم توڑ گئی،جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی

مری میں ایک ہفتے بعد دھوپ نکل آئی لیکن سردی کی شدت برقرار ہے ذرائع کے مطابق اندورن شہر کی سڑکوں سے برف ہٹانے میں ہیوی مشینری تاحال کامیاب نہیں ہو سکی لوکل ٹرانسپورٹ کی بندش کےباعث بازاروں میں اشیا ضروریہ کی قلت سے نظام زندگی متاثر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مری میں شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث سیاح گاڑیوں میں شدید سردی کی وجہ سے بچوں سمیت 23 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں رات کو کھلے آسمان تلے تھیں اور ان میں شہری پھنسے ہوئے تھے، رات کو برفباری جاری رہی، صبح جب شہریوں نے گاڑیوں کے دروازے کھولنے کی کوشش کی تو کئی گاڑیوں میں شہری یا تو بیہوش تھے یا انکی موت ہو چکی تھی-

مری میں 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے ،چیئرمین این ڈی ایم اے

مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا ،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی تھانہ کوہسار میں تعینات تھا ،پولیس اہلکار کی گاڑی میں7سے 8 افراد سوار تھے تمام افراد برف باری اور سردی میں امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئے

دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات

Leave a reply