ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

0
27

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے.

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں اور فریٹ چارجز میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ریلوے نے کرائے میں اضافے کے لیے سمری اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔

خیال رہے کہ 26 مئی کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا،کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850 کر دیا گیا فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 کر دیا گیا سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے کر دیا پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کرد یا گیا خانیوال کا کرایہ 1180 سے 1280 روپے کردیاگیا مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپےکردیا گیا ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ،کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنا پڑا گا

علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشروباء اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی شکل میں عوام پر ایک نہیں دو بم گرائے گئے۔ پہلے مہنگائی کیا کم تھی اب ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیاہے۔
حکمران سستا تیل روس سے کیوں نہیں لیتے۔ عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کر لی تھی۔ بھارت نے روس سے سستا تیل لے کر اپنی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ملک میں وحشت و درندگی کا جو کھیل کھیلا ہے اس پر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

مزید برآں جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا،رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بند گاڑی پر نعرے چسپاں کر کے دھکہ لگایا احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کپڑے بیچ کرعوام کو آٹا دینے والے وزیراعظم کپڑے نہیں لندن کے فلیٹ بیچ کر سستا پڑول دیں وزیر خزانہ سابق حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بھاشن سناتے ہیں مہنگائی نا اہل سابقہ حکمران اوربوسیدہ مکس اچارحکومت کی وجہ سے ہے مہنگا پٹرول ، مہنگائی سودی معاشی نظام کی وجہ سے ہے سودی معیشت کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور مہم چلا رہی ہے

جبکہ آج مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے فیصلے کی وضاحت سامنے آگئی۔انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معیشت پر مزید دباؤ آتا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے روپیہ ڈھائی روپے اوپر گیا، غریبوں کے لیے مہنگائی کا تدارک ضروری ہے۔

Leave a reply