ریلویز پولیس لاہور نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کردی

0
31

ریلویز پولیس لاہور نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کردی

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ہندو خاتون مسافر کا گمشدہ پرس بحفاظت اس کے حوالے کر دیا کانسٹیبل محمد اسلم کو ٹرین 13 اپ عوام ایکسپریس میں دورآن گشت ایک لاوارث لیڈیز پرس ملا ،پرس میں 41 ہزار روپے نقد اور دوائیاں وغیرہ تھیں ٹرین میں پرس کے مالک کی تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ پرس نرملا دیوی نامی خاتون مسافر کا ہے خاتون مسافر اپنی فیملی کیساتھ کراچی سے لاہور سفر کر رہی تھی

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک لاہور میں ضروری کاروائی کے بعد پرس اور نقدی خاتون مسافر خاتون کے حوالے کر دیا خاتون مسافر نے ریلویز پولیس کی بروقت امداد اور ایمانداری پر شکریہ ادا کیا ریلویز پولیس مسافران کی جان اور مال کے تحفظ اور سلامتی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

قبل ازیں گزشہ ماہ پی آئی اے عملے نے فرض شناسی اور دیانت داری کی مثال قائم کردی،جہاز میں چھوڑی جانے والی اشیاء مسافر کو واپس کر دیں جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز میں خاتون مسافر زیورات، سعودی ریال، پاکستانی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں تھیں پی آئی اے عملے کو سرچ کے دوران مذکورہ اشیا ملیں۔انتظامیہ نے سیٹ نمبر سے مسافر کی شناخت کے بعد رابطہ کیا اور ضروری کارروائی و شناخت کے بعد مذکورہ رقم اور کاغذات مسافر کے حوالے کردیئے۔مسافر نے پی آئی اے عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی اور پی آئی اے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے عملے کے رکن کی ایمانداری کو سراہا سی ای او پی آئی اے ائر وائس مارشل نے عملے کے رکن کے لئے تعریفی سند کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply