ریلوے پولیس نے ریلوے کی تنصیبات کو فول پروف سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی
ہمارے پاس وسائل ہیں نہ نفری پوری موجود ہے’وزرات ریلوے کو ہنگامی خط
اسلام آباد(محمداویس )ریلوے پولیس نے ریلوے کی تنصیبات کو فول پروف سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔ ریلوے پولیس نے وزارت ریلوے کو ہنگامی خط میں بتایا ہے کہ ہمارے پاس وسائل ہیں نہ نفری پوری موجود ہے۔
ریلوے کے ملک بھر میں 600 سے زائد ریلوے اسٹیشنز، ٹیلی کمیونیکشن ٹاورز موجود ہیں، ڈرائی پورٹس بھی شامل کرنے سے اربوں ڈالر کے اثاثے بنتے ہیں وزارت ریلوے کی طرف سے تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، ریلوے پولیس کے پاس ملازمین کی تعداد بہت کم ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے پولیس کے پاس وسائل کی بھی کمی ہے، 2016 کے بعد سے ریلوے پولیس میں تاحال کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی، ملازمین اور وسائل کی کمی کے باعث ریلوے پولیس اہم تنصیبات کی سکیورٹی سے قاصر ہے۔مراسلہ کے مطابق ریلوے پولیس کی منظور شدہ نفری 7279 کے مقابلے میں 34 فیصد کمی ہے،
ریلوے پولیس حکام گزشتہ چند ماہ میں نفری بھرتی کے لیے 5 خط لکھ چکے ہیں، وزارت ریلوے کانسٹیبلز کی بھرتی کے خطوط کا کوئی جواب نہیں دے رہی، نفری کی قلت کے باعث فول پروف سکیورٹی ممکن نہیں۔
ریلوے کا پورانظام ٹھیک کرنے کے لیے 50ارب ڈالر چاہیے، پانچ سال بعد خسار ختم ہو گا، ریلوے حکام
ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار
ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری
ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے
ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟
ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا
حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات
سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،
ریلوے سٹیشنوں پر لگائے گئے سیکیورٹی سکینرز کاعرصہ دراز سے خراب ہونے کاانکشاف