ریلویز پولیس کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

0
32

ریلویز پولیس کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

لاہور ڈویژن کی خاتون آفیسر کو ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے،ایس پی ریلویز معاذ ظفر نے لیڈی سب انسپکٹر نوشین کنول کو ایس ایچ او مغلپورہ تعینات کر دیا نوشین کنول لاہور ڈویژن کی پہلی خاتون آفیسر ہیں جنہیں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے ،ایس ایچ او تعینات کیے جانے پر نوشین کنول نے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے پولیس کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہم قوم کی بیٹاں، بہنیں اور مائیں ہیں۔ پولیس میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان بھی دینا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹوں گی اور ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی

انسپکٹر راشد شاہ زمان کو ایس ایچ او لاہور تعینات کیا گیا ہے، انسپکٹر مظاہر عباس کو SHO گوجرانولہ تعینات کر دیا ،اے ایس آئی شہباز علی کو چوکی انچارج کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے ایس پی ریلویز لاہور نے آئی جی ریلویز کے ویژن کے مطابق ریلویز پولیس میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کئے،ایس پی لاہورکا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ اور صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا۔ خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں وطن عزیز پاکستان کے اداروں میں خواتین اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں ان کی قابلیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

قبل ازیں رواں برس ماہ جولائی میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پولیس تھانے میں خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا تھا،: بلوچستان پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سب انسپکٹر ثوبیہ خانم کو ریگولر تھانہ کینٹ کوئٹہ میں بحیثیت ایس او تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صوبے کی تاریخ میں کسی بھی تھانے کی پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

Leave a reply