ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پاکستان ریلوے حرکت میں آگئی

0
27

ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پاکستان ریلوے پولیس کی کارروائی، ، ملزمان نے ریلوے پھاٹک نمبر 33 درمیان رائیونڈ اور جیا بھگا ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس رائیونڈ مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا

ملزمان کے خلاف 120, 121, 129 ریلوے ایکٹ اور 186,290 PPC کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا، اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق نے کہا کہ ملزمان نے ریلوے کی حدود میں قانون کی خلاف ورزی کی ۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ریلوے قوانین کا احترام کریں ۔ اپنی زندگی سے پیار کریں اور ریلوے پولیس سے تعاون کریں۔

ریلوے پولیس کی غفلت سے ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کے قریب خطرناک ٹک ٹاک بنانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا۔ چند روز کے دوران ریلوے ٹریک پر متعدد نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے۔ریلوے پولیس نے ریل گاڑی اور ریلوے پھاٹک پر ٹک ٹاک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ریلوے پولیس نے ٹک ٹاک بنانے والے نو جوان اسرار گوندل کو گرفتار کر لی

Leave a reply