ریلوے اسٹیشن بند، چوروں کی موجیں لگ گئیں

0
31

بھیرہ ریلوے اسٹیشن جس سے مسافروں کے لیے سستے اور آسان سفر کی سہولت حاصل تھی۔ریلوے لائن کا کچھ حصہ خراب ہوا تو محکمہ ریلوے نے ٹرین ہی بند کردی۔ چوروں نے یہاں کا رخ کرلیا کسی نے دروازے اتارے تو کسی نے کھڑکھیاں اکھاڑی اور چھت تک اتار لی

ایک صدی سے قائم بھیرہ ریلوے اسٹیشن یہاں ٹرین دن میں پانچ وقت آیا جایا کرتی تھی۔جس سے مسافروں کے لیے سستے اور آسان سفر کی سہولت حاصل تھی۔ریلوے لائن کا کچھ حصہ خراب ہوا تو محکمہ ریلوے نے ریلوے لائن تبدیل کرنے کے بجائے ٹرین ہی بند کردی۔ اسٹیشن ویران ہوگیا اور چوروں نے یہاں کا رخ کرلیا کسی نے دروازے اتارے تو کسی نے کھڑکھیاں اکھاڑی اور چھت تک اتار لی۔ برسوں تک مسافروں کی چہل پہل اور ٹرینوں کے شور سے آباد بھیرہ ریلوے اسٹیشن چند سالوں میں ہی بھوت بنگلے میں تبدیل ہوگیا ۔ ایک طرف محکمہ ریلوے کو کروڑوں کا نقصان ہوا تو وہیں مسافروں کے لیے سفری مشکلات میں اضافہ ہوگیا

تحصیل بھیرہ کی آبادی تین لاکھ سے زاید ہے اور ٹرین کی بندش سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ ٹرانسپورٹر حضرات آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا بہانہ بنا کر کرایہ میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ٹریک کو تبدیل کروا کر ٹرین کی آمدورفت بحال کروائی جا ۔تاکہ مسافروں کو سستی سفری سہولت میسر آ سکے

Leave a reply