کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ

0
28

کراچی:شہرقائد میں بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے جانے والی ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، بارش کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی تین پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 چار گھنٹے تاخیر سے شام 7:36 بجے روانہ ہوئی، پی آئی اے کی کراچی سے نجف کی پرواز پی کے 219 ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر سے 9 بجے شیڈول ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ فلائی دبئی کی کراچی سے دبئی کی پرواز FZ-336 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوئی، ایرسیال ایرلاین کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PF 125 بھی 53 منٹ تاخیر سے شام 7:53 بجے روانہ ہوئی۔

ایربلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز PA 406 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے رات 10:35 بجے شیڈول ہوئی، پی آئی اے کی رات 10 بجے کی پشاور کی پرواز کو رات ایک بجے شیڈول کردیا گیا۔

سیرین ایر کی کراچی سے لاہور کی پرواز ER524 منسوخ کردی گئی، پی آئی اے کی کراچی سے فیصل آباد کی پرواز PK340 بھی منسوخ کردی گئی۔امارات ایرلاین کی کراچی سے دبئی کی پرواز EK-609 منسوخ کردی گئی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر موسلا دھار بارش کے باعث پی آئی اے کی کوئٹہ سے کراچی کی پرواز کو ملتان ایئرپورٹ لینڈ کی ہدایت کی گئی، پرواز میں 120 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر بھی بارش کے باعث پرواز پی کے 311 کو ملتان لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، پی کے 311 کو سہ پہر 2:55 پر کراچی لینڈ کرنا تھا لیکن پرواز تاحال ملتان ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو رات 9 بجے ملتان سے کراچی لینڈنگ کا نیا وقت دے دیا گیا ہے۔

Leave a reply