اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

0
29

اسلام آباد:ملک کادارالحکومت اسلام آباد ایک طرف آئینی گردوغبارعروج پرہے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد وگردونواح میں بارش کے بعد موسم سرد اورخوشگوارہوگیا۔درجہ حرارت دوپہر کے وقت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کے روز بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر میں بیشتر مقامات پراور بالائی پنجاب کے اضلاع اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گاجبکہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخواہ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا:دیر 18، میر کھانی 14، دروش 12، کالام 10، پٹن 07، چترال 04، بالاکوٹ، مالم جبہ 02، کشمیر : گڑھی دوپٹہ 06، مظفرآباد(سٹی 04،ائیرپورٹ02)،راولاکوٹ 04، کوٹلی 01، گلگت بلتستان: استور04، پنجاب:ناروال02اور مری میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گیٔ۔ جبکہ کالام 04اور استور میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام ،بگروٹ،قلات منفی02اوردالبندین منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس وقت ملک میں ایک آئینی بحران ہے اور جس نے ملک کے بڑے اداروں کواپنی لپیٹ میں لےرکھا ہے ،یہ آئینی بحران موسمی گردوغباراورآلودگی سے زیادہ خطرناک ہے، موسمی نقصانات کا تو چند دنوں بعد ازالہ ہوجاتا ہے مگرجوآئینی بحران پیدا کردیا گیا ہے شاید اس کا ازالہ برسوں تک نہ ہوسکے

Leave a reply