fbpx

ریلوے کا راولپنڈی ڈویژن مالی سال 2020،21 کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب

ریلوے کا راولپنڈی ڈویژن مالی سال 2020،21 کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد (محمد اویس سے) پاکستان ریلوے کے راولپنڈی ڈویژن نے مالی سال 2020-21 کا ٹارگٹ حاصل کرلیا،مسافروں کی وجہ سے ہونے والی کمی کو فریٹ سروس سے پورا کیا گیا، راولپنڈی ڈویژن کو 3ارب 29کڑور85لاکھ 56ہزار کل آمدن ہوئی جو ٹارگٹ کا 100.74فیصد بنتاہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے نے مالی سال 2020-21میں اپنے تمام ڈویژن کو ٹارگٹ دیا تھا کہ اس کو پورا کرنا ہے راولپنڈی ڈویژن کو 3ارب 27کڑور43لاکھ 61ہزار کا ٹارکٹ ملاتھا پسنجر میں 1765.798ملین روپے آمدن ہوئی کم مسافر ٹرینیں چلانی کی وجہ سے پسنجر میں ٹارگٹ کا 64.67فیصد ہدف حاصل کیاگیا دیگر جارجز کی مد میں 69ملین روپے حاصل ہوئے جو ٹارگٹ 55فیصد ہے اس طرح فریٹ میں 338.735ملین روپے آمدن ہوئی جو ٹارگٹ کا 181.46فیصد بنتاہے ریلوے نے مسافروں کی ٹارگٹ میں ہونے والی کمی کو فریٹ سے پورا کیا اس طرح سنڈری میں 68.46ملین روپے آمدن ہوئی جو ٹارگٹ کا 42فیصد ہے جبکہ پی اینڈ ایل سنڈری کی مد میں 344.989ملین روپے آمدن ہوئی جو ٹارگٹ کا 481فیصد ہے جبکہ ای ٹکٹنگ سے 711.5ملین روپے آمدن ہوئی اس طرح ریلوے کو کل 3ارب 29کڑور85لاکھ 56ہزار روپے آمدن ہوئی جو کہ اس کے ٹارگٹ کا 100.74فیصد بنتاہے ۔

ڈی ایس راولپنڈی انعام اللہ نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن نے کرونا اور محدود آپریشن کے باوجود اپنا ٹارگٹ پورا کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ فریٹ کی آمدن کو مزید بڑھایا جائے اس کے لیے اٹک آئل ریفائنری کے ساتھ بات ہورہی ہے ہم چاہیے ہیں کہ ڈیزل کے ساتھ دیگر پٹرولیم مصنوعات بھی ریل کے ذریعے تقسیم ہوں اس سے ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا راولپنڈی ڈویژن میں مسافروں کو بہترین سروس دینے کے لیے ہماری ٹیم محنت کررہی ہے ریلوے کے خرچے کم کئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن کے عوام کے شدید مطالبے کے بعد تھل ایکسپریس اور ایک ملک وال سیکشن پر پسنجر ٹرین کے لیے تحریر سفارشات ہیڈکوارٹر کو بھیج دی ہیں جیسے ہی کوچز کی صورت حال بہتر ہوگی ان ٹرنیوں کو چلائیں گے ۔

ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات