رائیونڈ اجتماع، پاکستان ریلوے نے تبلیغی جماعت کو بڑی سہولت دے دی

0
28

رائیونڈ اجتماع، پاکستان ریلوے نے تبلیغی جماعت کو بڑی سہولت دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ ،چمن کے درمیان چلنے والی چمن مکسڈ ٹرین (349-Up/350-Dn) کو 10نومبر 2020سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(349-Up) چمن مکسڈ ٹرین کوئٹہ سے صبح 8بج کر 30منٹ پر روانہ ہو کر کچلاک،بوستان،گلستان، قلعہ عبداللہ اور شیلا باغ پر سٹاپ کرتی ہوئی دوپہر 1بجے چمن ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اسی طرح (350-Dn) چمن مکسڈ ٹرین چمن ریلوے اسٹیشن سے دوپہر 2بج کر 20منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی شام 7بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ اس کے علاوہ ریلوے انتظامیہ نے سیالکوٹ۔وزیر آباد کے درمیان چلنے والی شاہین پسنجر ٹرین (225-Up/226-Dn) کو بھی فوری طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ((225-Upشاہین پسنجر ٹرین وزیر آباد سے صبح 5بجکر 45منٹ پر روانہ ہو کر سوہدرہ کوپرا، اگوکی سے ہوتی ہوئی صبح 6بجکر 50منٹ پر سیالکوٹ پہنچے گی۔ جبکہ (226-Dn) شاہین پسنجر ٹرین سیالکوٹ سے شام 4بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی شام 5بجکر 35منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی۔

ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظرپشاور۔کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس (13-Up/14-Dn) کو 5نومبر سے دینہ ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ رُکنے کی اجازت دے دی ہے۔ عوام کو یہ سہولت 3ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہو گی۔ اس کے علاوہ رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے شرکاءکی سہولت کے لئے اسلام آباد ۔کراچی کے درمیان چلنے والی (5-Up)گرین لائن ٹرین کو 4اور5نومبر 2020کو جبکہ (6-Dn)گرین لائن ٹرین کو8اور9نومبر کو رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر 5منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Leave a reply