رائیونڈ تبلیغی مرکز میں 34 افراد میں کرونا کی تشخیص، مزید مریض سامنے آنے کا امکان

0
23

رائیونڈ تبلیغی مرکز میں 34 افراد میں کرونا کی تشخیص، مزید مریض سامنے آنے کا امکان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر رائیونڈ کے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنایا گیا ہے ، رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے 34 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے

رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں کرونا کے 34 مریض سامنے آئے ہیں،چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر جاوید میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، 2200 افراد ابھی بھی موجود ہیں، رائیونڈ کے کل شام سے داخلی و خارجی راستے بند کر دئئے گئے ہیں کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، سکریننگ کا عمل جاری ہے، محکمہ صحت کے ملازمین تبلیغی جماعت کے افراد کی سکریننگ کر رہے ہیں.

رائیونڈ سٹی میں موجود تمام جنرل سٹورز اور دکانیں بند کروا دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کے مطابق یہ ایکشن وائرس بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ رائیونڈ میں ابتدائی طور پر 3 روز تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رائیونڈ میں کیسز سامنے آنے پر حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر رائیونڈ میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ کومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدايت کی جس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں موجود تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کی پاپند ہوں گی۔ مرکزی شوریٰ نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ اور استغفار کرنے کی تلقین کی ہے۔

مرکزی شوریٰ کی جانب سے واضح ہدایات میں کہا گیا تھا کہ تبلیغی جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ تمام جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔ تبلیغی جماعت کے کارکنان، مستورات، بچے اور بڑے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کریں۔

ملک بھر میں کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے

کرونا وائرس کے سندھ میں 676 مریض، پنجاب میں 708، خیبرپختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184 مریض ہیں، بلوچستان میں کرونا وائرس کے 158، اسلام آباد میں 54، آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں،

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

کرونا وائرس سے ملک بھر میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 9 ہوئی ہیں، سندھ میں 8، کے پی میں 6، گلگت میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے،پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

Leave a reply