باغی ٹی وی : راجگڑھ تھانے کی حدود میں نقب زنی کی واردات
پولیس کال کرنے کے باوجود ڈیڑھ گھنٹہ بعد پہنچی
تھانہ ساندہ کی حدود میں ڈاکووں نے گھر کے تالے توڑ کر ڈکیتی کی ۔ گھر کے مکین شادی کی تقریب پر فیصل آباد گئے ہیں ۔پولیس ڈیڑھ گھنٹے کے باوجود نہ پہنچی ۔ مسلسل کالیں کی گئیں لیکن ابھی آ رہے ہیں ۔ کا کہا جا رہا ہے.
بار بار کالیں کرنے بعد آخر کار پولیس پہنچ گئی ہے جہاں انہوں نے چوری ہونے والے گھر کا معائنہ کیا ہے . پولیس کو 15 پر بار بار کال کرنے پر بھی پولیس نے اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے .
یہ ہے بزدار کا لاہور ۔دن دہاڑے چوری کی واردات ۔مکین لٹ گئے ذمہ دار کون؟ #BaaghiTV #pakistan #lahore @UsmanAKBuzdar @OfficialDPRPP @InamGhani @CcpoLahore @DIGOpsLahore pic.twitter.com/rz2OSVtD68
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 15, 2021
خیال رہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد پنجاب میں خصوصا چوری ڈکیٹی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ہے . لوگوں کے جان مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیںرہے ہیں.
لوگوں کے مسلسل توجہ دلانے کے باوجود پولیس وقت پر جائے وقوعہ پر نہیں پہنچتی . اگر پہنچ بھی جائے تو الٹا جو لوگ متاثر ہوتے ہیں انکو پولیس کی انوکھی تفتیش کا سامنا کرنا پڑتا ہے . رپورٹ کرنے کے بعد بھی کوئی تلافی نہیں ہوتی اور لوگوں کے جان و مال چوروں کے رحم و کرم پر ہیں