راجہ اظہر کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کے ہمراہ کتوں کی نس بندی مہم میں شریک

0
21

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کے ہمراہ کتوں کی نس بندی مہم میں شریک .مہم کورنگی بھٹائی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کی گئی، کچھ قبل کتوں کی بہتات پر اسمبلی میں آواز بلند کی تھی،کتوں کے معاملے پر بات کرنے سے حکومتی وزراء کو تکلیف شروع ہوئی، وزراء کا روائیہ دیکھ کر لگا جیسے ان کے لخت جگر کو نقصان پہنچانے کی بات کردی،شہر میں غریبوں کے بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں،وزراء اور ان کے بچے محلوں میں رہتے ہیں اسی لیے انہیں غریب کا احساس نہیں اس معاملے پر میں نے تمام متعلقہ اداروں کو خط لکھے تھے، کنٹونمنٹ بورڈ کریک کی بروقت اقدامات پر ان کے مشکور ہیں،عوام ہم سے پوچھتے ہیں کہ کتوں کی بہتات کم کیوں نہیں کی جارہی، ایسا لگ رہا ہے جیسے اس کے پیچھے بھی کوئی مافیا ہو،سکھر بینچ نے وزراء کیخلاف فیصلہ کیا تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا پیپلز پارٹی سندھ کو پیرس بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے، یہ پیرس بنائیں گے جہاں کتے دندناتے پھر رہے ہوں گے،کتوں کا معاملہ حساس ہےانسانی زندگیاں غیر محفوظ ہوچکی ہیں،جب سندھ حکومت کام نہیں کریگی تو ہمارے ایم پی ایز آواز اٹھائیں گے،اس دھرتی پر رہنے والے سارے بچے ہمارے بچے ہیں۔

Leave a reply