وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات۔ دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نےکورونا کی وبا کے باوجود ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم لوگوں کے قتل عام اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان تمام تر قوت استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے عزم سے شکست کھا چکا ہے۔ وزہراعظم نے کہا کہ سو پورمیں بشیر احمد کے قتل کے بعد اس کے نواسے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی کے مہینے میں کشمیریوں نے قربانیوں کی بے مثال داستانیں رقم کیں یہ جدوجہد کا مہینہ ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے ظلم بربریت پر حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مقدمہ ہر فورم پر پوری قوت سے لڑتے رہیں گے۔

Comments are closed.