عمران خان نے جب بل پھاڑا تو یونٹ 8 روپے کا تھا،اب 28 روپے، بل دوں یا نہیں؟ راجہ پرویز اشرف کی اسمبلی میں تنقید

raja parvez ashraf

عمران خان نے جب بل پھاڑا تو یونٹ 8 روپے کا تھا،اب 28 روپے، بل دوں یا نہیں؟ راجہ پرویز اشرف کی اسمبلی میں تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکراسد قیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے

وزیرتوانائی عمر ایوب کی تقریر کےدوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال سمیت دیگر اراکین ا سپیکر ڈائس پر آ گئے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسے ہاوَس نہیں چلے گا،آپ رولز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آپ مجھے نہ بتائیں کہ رولز کیا ہیں کوئی رولز ہیں تو مجھے دیکھائیں آپ مجھے ڈیکٹیٹ نہ کریں

وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ آج ملک کو 800 ارب روپے کی بچت ملے گی،گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو برباد کیا،آج کی حکومت ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے قومی خزانے کا بیڑا غرق کیاگیا،قرضہ انہوں نے لیا سودہم ادا کررہے ہیں،پی ٹی آئی نے بدعنوانی اوردفاترسےبریف کیس ختم کیے،موجودہ صورتحال کی ذمہ دارن لیگ اور پیپلزپارٹی ہیں، یہ لوگ فلور پر کچھ اور کمروں میں کچھ بولتے ہیں راجہ پرویز اشرف کے سوالوں کا جواب ن لیگ کے قیصر شیخ دے چکے ہیں،

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے بجلی کے بل نہ دو وہ بل پھاڑ دیتے تھے،جب عمران خان بل پھاڑتے تھے تب بجلی کا یونٹ 8 روپے کا تھا،آج 28 روپے یونٹ ہے بتائیں کہ میں بجلی کا بل دوں یا نہ دوں،

قومی اسمبلی اجلاس میں سینیٹ اجلاس کیلئے قومی اسمبلی کا ہال ایک دن کیلئے دینے کی تحریک منظور کرلی گئی، اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات اور نیب کے حوالے سے آرڈیننس ایوان میں لانے کا مطالبہ کیا

Comments are closed.