راجہ ظفرالحق،محمد زبیرعمرکی شاید ن لیگ کوضرورت نہیں رہی:سینیٹ کی ٹکٹوں سے محروم

لاہور:راجہ ظفرالحق،محمد زبیرعمرکی شاید ن لیگ کوضرورت نہیں رہی:سینیٹ کی ٹکٹوں سے محروم ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پارٹی چیئرمین کو سینیٹ ٹکٹ الاٹ نہ کیا، چیئرمین ن لیگ راجہ ظفرالحق کیساتھ ساتھ ‏محمدزبیربھی سینیٹ سیٹ سے محروم ہوگئے۔

سابق گورنر سندھ اور رہنما ن لیگ محمد زبیر مریم نواز کےترجمان بھی ہیں، محمدزبیرسینیٹ الیکشن میں ن لیگ ‏کی جانب سےٹکٹ ملنےپرکافی پرامید تھے اور وہ لیگی رہنماؤں کو فون کرکےاپنے نام کے حوالے سے پوچھتے ‏رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ ملنےوالوں میں نام شامل نہ ہونے پر محمدزبیر مایوس ہوگئے ہیں۔ن لیگ کےپارٹی آئین کےمطابق چیئرمین کاعہدہ آئینی ہے، پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، نوازشریف ‏پارٹی قائدہیں جبکہ آئینی چیئرمین کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.