خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

0
53

مودی سرکار باز نہ آئی، دوبارہ الیکشن جیتنے کے بعد مودی سرکار کے وزیر دفاع پاکستان کو پھر دھمکیاں دینے لگے، راجناتھ نے کہا کہ پاکستان سے آنے والی ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں ایک اجلاس کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سرحد پر گولہ باری بند نہ کی تو ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیں گے. راجناتھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی انتہا ہو چکی ہے.بھارت اب مزید برداشت نہیں کر سکتا. پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن جیتنے پر مودی کو مبارکباد اور خط کا بھی راجناتھ پر کوئی اثر نہ ہوا، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق راجناتھ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ہر کوشش کی لیکن پاکستان باز نہیں آ رہا. راجناتھ نے بھارتی سرحد پر تعینات فوجیوں‌ کو حکم دیا کہ سرحد پار سے آنے والی گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے، کسی بھی جوابی کاروائی پر کسی سے کوئی سوال جواب نہیں ہو گا. راجناتھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر سرحد سے گولہ باری نہ رکی تو بھارے کی طرف سے ہر طرح کی کاروائی کی جائے گی.

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی تھی. اس سے قبل پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو انڈیا کے حوالہ کیا. پاکستان کو امید تھی کہ بھارت میں الیکشن کے بعد بننے والی حکومت سے تعلقات بہتر ہوں گے لیکن یہاں بھارتی وزیر دفاع پاکستانی وزیراعظم کے خط کے جواب میں پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں.

Leave a reply