بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں عادل درانی کے ساتھ شادی کی ہے ، وہ اس شادی پر بہت خوش ہیں انہوں نے اس ھوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ اور ان کے شوہر عادل دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر جا رہے ہیں ، اور اس وڈیو پر وائس اور اس قسم کی ہے کہ اے میرے رب مجھے حوصلہ اورہ مت دے کہ میں ہر امتحان کا مقابلہ کر سکوں. راکھی ساونت عادل درانی کو بے حد پسند کرتی ہیں اور ان کی شدید خؤاہش تھی کہ وہ ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں . وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے لیکن اس کے باوجود راکھی کا یقین عادل پر ہر لمحے ٹوٹتا تھا اور ہر لحمے بحال ہوتا تھا. لیکن اب وہ راکھی کے ساتھ شادی کر چکے ہیں لہذا راکھی اس شادی کو
نبھانے کے لئے ہر طرحکی کوشش کریں گی. راکھی ساونت نے اپنی پہلی دو شادیوںکو بھی نبھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ان کی کوششیںرنگ نہ لا سکیں اور ان کی شادی کا اختتام طلاق پر ہوا. یاد رہے کہ راکھی ساونت بالی وڈ کی بہترین رقاصہ اور اداکارہ ہیں انہوں نے کئی رئیلٹی شوز میںبھی حصہ لیا اور اب وہ اپنے شوہر عادل کو بھی بالی وڈمیںاینٹر کروانے کےلئے کوششیں کررہی ہیں .