راکھی ساونت آئے دن سوشل میڈیا پر پاکستان آنے اور پاکستانی شخص سے شادی کا اعلان کر کے سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں-
باغی ٹی وی:فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی ساونت نے ایک بار پھر نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ سرخ لہنگا پہنے دلہن بنی ہو ئی ہیں –
ویڈیو میں راکھی نے کہا کہ میں پاکستان کی دلہن بننے کے لیے تیار ہو گئی ہوں، میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی جا رہی ہوں، دودی خان، مفتی قوی خان، مجھے اتنی آفرز آ رہی ہیں شادی کے لیے۔
پاکستان آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب
ایک ویڈیو میں اداکارہ و رقاصہ نے مفتی قوی اور دودی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی صاحب میں اسلام آباد پہنچ گئی ہوں، دودی خان میں پاکستان آ گئی ہوں، انہوں نے ان پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں خوبصورت سرخ لہنگا اور زیورات تحفے میں دیئے اور کہا کہ میرے نکاح کی تیاری ہو رہی ہے اور اب میں لاہور جارہی ہوں۔
پنجاب:سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 15 دہشتگرد گرفتار
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ ورقاصہ نےتھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ایئر پورٹ سے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لاہور میں موجود ہوں۔