بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ہیں شدید پریشان وہ اپنی زندگی کے بد ترین دور سے گزر رہی ہیں. ایک طرف ان کے شوہر نے شادی تو مان لی ہے لیکن دوسری طرف ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس شادی کے منظر عام پر آنے سے خوش نہیں ہیں. راکھی ساونت کی پریگنینسی کی خبریں گزشتہ روز سے گردش کررہی تھیں اس حوالے سے انہوں نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں پرینگنینٹ تھی اور میری پریگنینسی تین ماہ کی تھی، جب عادل کو اس چیز کا پتہ چلا تو انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی کو نہیں بتاتی سب سے چھپانی ہے. لہذا مجھے چھپانا پڑا. میری پریگنینسی ضائع ہو گئی ، ضائع کیسے ہوئی اس پر راکھی نے بات کرنے سے گریز کیا انہوںنے کہا کہ میں ایسی کوئی بات نہیںکرنا چاہتی کہ جس سے میرے
شوہر کے بارے میں غلط باتیں ہوں لوگ اسکو برا بھلا کہیں. راکھی نے کہا کہ میں کس سے اپنے دل کی بات جا کر کہوں ، میں کس کو بتائوں کہ میں کتنی دکھی انسان ہوں، لوگوں کو لگتا ہے کہ میں ڈرامہ کرتی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے میں دل سے بات کرتی ہوں. میں اس وقت اپنی زندگی کے بدترین دور سے گزر رہی ہوں مجھے نہیں سمجھ آرہی کہ میں کیا کروں.