شہر قائد میں رکشے پر سفر کرنیوالوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے گرفتار

0
60
شہر قائد میں رکشے پر سفر کرنیوالوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

عزیزآباد پولیس نے جیب کترے گوپانگ گروپ کے خلاف ایکشن لیا ہے،پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب ملزمان نے ایک مزدور کو گھات لگا کر اسکی جیب کاٹی ملزمان نے انکشاف کیا یہ لوگ گروہ کی صورت ٹیم بنا کر شہر کے مختلف علاقوں میں واردات کرتے ہیں ملزمان پانچ پانچ اورچھ چھ کے گروہ میں لوگوں کی جیب کاٹتے ہیں واردات کے لئے رکشہ یا چنگچی کا استعمال بھی کرتے ہیں ملزمان کا ایک ساتھی رکشہ یا چنگچی چلاتا ہے باقی ساتھی سواری بن کر بیٹھے رہتے ہیں جیسے ہی کوئی شہری اس چنگچی میں سوار ہوتا تو یہ لوگ ٹیم ورک کرکے اسکی جیب کاٹ لیتے ہیں

ملزمان نے بتایا کہ وہ ہر اسٹاپ پر نئی ایک سواری بٹھاتے اور اسکی جیب کاٹ لیتے اس طرح 5/6 کلومیٹر کے سفر میں لاکھوں بنا لیتے ملزمان کے دیگر ساتھی بھی شہر کی مختلف علاقوں میں اس ہی طرح کاروائیاں کرتے ہیں گرفتار ملزمان کی شناخت صابر حسین گوپانگ ، طالب حسین گوپانگ ، اختیار علی گوپانگ ، زاہد علی گوپانگ ، مومن علی گوپانگ کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

علاوہ ازیں ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا. ملزمان میں 5 منشیات فروش اور 6 گٹکا ماوا سپلائرز شامل ہیں. ملزمان سے تقریباً 1 کلو گرام چرس, 60 گرام کرسٹال اور 57 کلو گرام گٹکا ماوا برآمد کیا گیا. منشیات فروشوں کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ , عیدگاہ اور کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا.گٹکا ماوا سپلائرز کو علاقہ تھانہ بغدادی, کلری, نیپئر اور عیدگاہ سے گرفتار کیا گیا.ملزمان عادی پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں.ملزمان میں سمیر, محمد اسماعیل, جواد, محمد بلال, محمد عمران, محمد امتیاز, حسن, ساجد, اسماعیل, سہیل عرف لنگڑا اور اسداللہ عرف لالو شامل ہیں.ملزم سمیر اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

قبل ازیں 2 روز قبل گرفتار ہونے والے ڈکیتوں کے مزید 2 ساتھی گرفتار کر لئے گئے، ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرحمن اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے. واضح رہے کہ اس سے قبل اسی گروہ کے 4 ساتھی گرفتار ہو چکے ہیں,ملزمان کے انکشافات اور ٹیکنیکل بیسڈ کاروائیاں کاروائیاں کرکے ملزمان کے مزید 2 ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے. مجموعی طور پر ان ڈکیتوں کے سرغنہ سمیت 5 ساتھی گرفتار ہو چکے ہیں. ملزمان دوران ڈکیتی چھینا جھپٹی شہریوں کو زخمی قتل کرنے کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھے. ملزمان شہر بھر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کیا کرتے تھے.ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے. ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے.

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

شہر قائد کراچی میں پولیس نے نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر تلاش کر لیا

Leave a reply