رام مندر کی تعمیرکے لئے ہر گھر سے 11 روپے چندہ کی انتہا پسند وزیراعلیٰ نے کی اپیل

0
62

رام مندر کی تعمیرکے لئے ہر گھر سے 11 روپے چندہ کی انتہا پسند وزیراعلیٰ نے کی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے انتہاپسند ہندو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ہر گھر سے 11 روپے اور اینٹیں طلب کی ہیں

جھاڑ کھنڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ 500 سال پرانا تنازعہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے ہی حل ہوا ہے، ایودھیا میں بہت جلد عظیم الشان مندر تعمیر کیا جائے گا اور ہر کنبہ کو اس کی تعمیر کے لئے 11 روپے اور اینٹوں کی قیمت ادا کرنی چاہئے۔ میں اس ریاست سے آیا ہوں جس نے بھگوان رام پیدا ہوۓ تھےاور وہاں کے نظام حکمرانی کو رام راج کہا جاتا ہے جہاں ہر ایک گاوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں۔

بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

Leave a reply