رمضان اہل ایمان کے لئے خوشیوں کا مہینہ ہے, نصر اللہ رندھاوا

0
33

اسلام آباد : امیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ رمضان اہل ایمان کے لئے خوشیوں اور رحمتوں کا پیغام لیکر آتا ہے رمضان ہمارے لئے اپنے ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی اورتبدیلی ءقلب کابہترین موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان آخرت کی خوشیوں کی خریداری کا بہترین سیزن ہے اسکو ضائع کرنا خسارے کا سودا ہے۔ رمضان سے مکمل استفادہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کھانے پینے اور عید کی تیاریوں میں قیمتی وقت لگانے کے بجائے بخشش اور مغفرت کا سامان کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل تمیر میں افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر قاری نور رحمن ، راجہ عابد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
نصراللہ رندھاوا نے کہا رمضان کو قرآن کے سائے میںگزار نے اوربقیہ پوری زندگی کو قرآن کے احکامات کے تابع کرنے میں ہی ہماری فلاح ہے کیونکہ قرآن ہی امت کے عروج کا زینہ ہے، رمضان کو دیگر ایام کی طرح محض منانے سے ایمان کی بڑھوتری ممکن نہیں اسکے لئے جسم و دل،فکر و نظر اور اعمال وکردار کو اللہ کا مطیع وفرمانبرداربنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بے چینی دور کرنے اور حقیقی سکون حاصل کرنے کے لئے اللہ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ ا نفاق ،جذبہ ءایثار وقربانی کا اظہار اور اللہ کے بندوں کو قرآن سے جوڑنے کی ضرورت ہے ۔

Leave a reply