رمضان دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ، دعا عبادت کا ذریعہ، آؤ اپنے اللہ سے مانگ لیں، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن

0
44

رمضان دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ، دعا عبادت کا ذریعہ، آؤ اپنے اللہ سے مانگ لیں، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن

باغی ٹی وی: :آج کی رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں دعا سے متعلق گفتگو ہوئی. دعا عبادت کا بنیادی جز ہے اور ایک حدیث میں دعا کوہی عبادت کہا گیا ہے . رمضان اور دعا کا آپس میں گہرا تعلق ہے. افطار ٹرانسمشن میں سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے تمہیدی کلمات کہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خود قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے .سورۃ بقرۃ میں ارشادی باری تعالیٰ ہے کہ ، جب میرے بندے میرے متعلق سوال کریں تو کہہ دیجیے میں قریب ہوں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں ، انہیں میرا حکم ماننا چاہیے اور میرے اوپر ایمان لانا چاہیے . اس سے پہلی آیات میں روزوں اور رمضان المبارک کا تذکرہ ہے ، روزوں کے بعد دعا کی ایت کا یہاں ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ رمضان المبارک دعا مانگنے اور اس کی قبولیت کا مہینہ ہے.اللہ تعالیٰ نے نہ صرف امت محمدیہ کو دعا مانگنے کا‌حکم دیا بلکہ دعا ہی کو عبادت قرار دیا ہے . انہوں‌نے کہا کہ بعض روایات میں یہ بھی ہے کہ پہلی امتوں‌ کی دعا صرف ان کے انبیا مانگتے تھے ، یہ خاصہ اور امتیاز صرف امت محمدیہ کو حاصل ہے ہر کوئی دعا مانگ سکتا ہے .

اسی طرح ڈاکٹر صاحبان سے اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ ملک بھر میں کرونا کے جو حالات چل رہے ہیں اس وجہ سے لوگ بالکل احتیاط نہیں کر رہے .لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اس صورت حال میں بچوں اور مر یضوں کو کیا احتیاط کرنا چاہیے. اسکے جواب میں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرونا کی وہی صورت حال ہے جو امریکہ اور یورپ میں ہے . اگر ہمارے ہاں مریض کم ہیں تو اس مرض سے مرنے والوں کی اوسط کم نہیں ‌ہے.
ہمیں صرف احتیاط سے ہی اس بیماری کا مقابلہ کرنا ہوگا . اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے . بچوں کے حوالے سے ڈاکٹر خزیمہ بخاری نے کہا کہ جو 9 سال سے کم عمر ہیں ان کے لیے اس بیماری سے متاثر ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں. بچاؤ اسی میں ہے کہ ہم باہرنکلنے سے پرہیز کریں . اور احتیاطی تدابیر کو سختی سے فالو‌ کریں.

کرونا کے حوالے سے مبشر لقمان نے یہ سوال اٹھایا کہ ہمارے ڈاکٹر کے پاس بنیادی حفاظتی سامان ہی نہیں ہے . وہ کیسے لڑیں گے . اس کے جواب میں ڈاکٹر خزیم نے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ سامان کی کمی ہے اور اس وجہ سے 3 سے چار ڈاکٹرز کی وفات بھی ہوئی ہے .اور بہت سے ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں. لیکن اب یہ سامان کی ضرورت مناسب حد تک پوری ہوتی جارہی ہے . روزے کے حوالے سے بہت مفید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر نے بتایا کہ جتنی لمبی بھوک برداشت کی جائے اس سے انسان کے مردہ سیل ختم ہوتے ہیں اور چربی گھلتی ہے . فیٹ برن ہوتی ہے . اس سے دل کی بیماری کم ہوتی ہے .

دعا کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے سنگر نجم شیراز نے کہا کہ ہم جب دعا منگتے ہیں تو ہمارا تصور ون وے ہوتا ہے کہ یہ قبول ہوتی ہے کہ نہیں. اورجب کبھی قبول نہ ہو تو خودسے کہہ لیتے ہیں کہ شاید اس میں کوئی مصلحت ہوگی. انہوں نے کہا کہ جب ہم نماز میں اھدناالصراط المستقیم کہتے ہیں. اور ہمیں خیال کرنا چاہیے کہ کیا اس طرف میری کوئی رہنمائی بھی ہوئی ، یا ہم اسی ڈگر پر چل رہے ہیں.

برطانیہ سے سید کوثر کاظمی سینئر صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا ہم مبشر لقمان صاحب کے اس پروگرام سے بہت سیکھ رہے ہیں.یہ بہت ہی مفید سلسلہ ہے. انہوں نے وہاں کے حالات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ جیسے امیر ملک کے یہ حالات ہو گئے ہیں کہ صحت ک شعبے نے لوگوں سے امداد شروع کی ہے . یہ بیمار بہت زیادہ متاثر کرتی ہے .انہوں نے کہا کہ لوگ بہت سہمے اور ڈرے ہوئے ہیں . اور وہاں کے لوگوں نے سوشل فاصلے پر لبیک بھی کہا ہے . انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہں. اب کیسز بہت کم ہیں
https://www.youtube.com/watch?v=YM63445v4EY

واضح رہے کہ رحمت ہی رحمت ٹرانسمشن سوشل میڈیا پر سب سے بڑی ٹرانسمشن ہے جو رمضان البارک کے پر سعادت مہینے میں‌ پیش کی جارہی ہے یہ ٹرانسمشن مبشر لقمان یو ٹیوب چینل پر پہلے رمضان سے جاری ہے.

Leave a reply