fbpx

رمضان المباراک میں مکہ آنے والوں کے لیے سعودی حکومت کا منفرد انتظام

رمضان المباراک میں مکہ آنے والوں کے لیے سعودی حکومت کا منفرد انتظام

باغی ٹی و ی:سعودی عرب میں‌ رمضان مبارک کے سیزن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں مکہ مکرمہ میں اس میں سلسلے تقریبا 1200 ہوٹلوں کی جانب سے رمضان مبارک کے سیزن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عمرہ اور زائرین خدمات پیش کرنے کے حوالے سے تیزی سے مکہ مکرمہ آرہے ہیں جو مبارک مہینے کے دنوں کو بیت اللہ کے سائے میں گزارنا چاہتے ہیں۔

رمضان میں آنے والے مسلمانوں کےلیے قومی کمیشن برائے حج و عمرہ نے خاص اہتمام کیا ہے کیونکہ رستوران ہوٹلوں میں بکنگ میں اضافے اور ٹرانسپورٹ ، ریستوران اور شاپنگ سیکٹروں میں تجارتی سرگرمیاں بڑھ جانے کے قوی امکانات ہیں۔سعودی وزیر نے اس سلسلے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندرون سے زائرین اور معتمرین کی ایک بڑی تعداد مکہ مکرمہ کا رخ کرے گی۔

اتنی بھاری نفری سے شیخ العمیری نے رمضان مبارک کے دوران ہوٹل، ٹرانسپورٹ، ریستوران اور شاپنگ کے سیکٹروں کے مجموعی منافع کا اندازہ تقریبا 3 ارب ریال لگایا ہے۔ مکہ مکرمہ میں 1200 سے زیادہ ہوٹل ہیں جن میں عالمی معیار کے 2.7 لاکھ سے زیادہ کمروں کی گنجائش ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ تمام ہوٹل صحت کے حوالے سے عائد شرائط لاگو کرنے کے پابند ہیں۔ ساتھ ہی تمام جگہاؤں کی صفائی اور سینی ٹائزیشن کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.