پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ڈرامہ گیسٹ ہائوس نے بہت سارے آرٹسٹوں کو راتوں رات سٹار بنا دیا تھا اور افضل خان عرف جان ریمبو کا شمار بھی انہی آرٹسٹوں میںہوتا ہے جو رات رات سٹار بن گئے. جان ریمبو کہتے ہیں کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب میں کہیں جائوں اور کوئی مجھے کہے کہ گیسٹ ہائوس کا فلاں ڈائیلاگ سنائیں. اس دور میں کیا جانے والا کام ایسا تھا کہ جو لوگوں کو آج تک یاد ہے. میرا اصل نام افضل خان ہے لیکن جان ریمبو نام میرے زندگی سے جڑ چکا ہے یہ میرا اثاثہ ہے.
جان ریمبو نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو ضائع کیا جا رہا ہے مجھے اس چیز کا بہت افسوس ہے. بہت سارے ملکوں میں ٹی وی کواصلاح کا زریعہ سمجھا جاتا ہے اور وہ اس پلیٹ فارم سے اسی قسم کا کام لے رہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیںکررہے . ٹی وی ہر گھر میں دیکھا جاتا ہے اور اس میڈیم سے جو فائدے اٹھانے چاہیں تھے ان فوائد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے. ہمارے لکھاریوںکو چاہیے کہ وہ نوجوان نسل کی راہنمائی کرے. رائٹرز معاشرے میںتبدیلی لانے کا باعث بھی بنتے ہیں اور ہمارے ہاں بہت اچھے رائٹرز ہر دور میں ہی رہے ہیں