رمیز راجہ کی سری لنکن گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل
دنیا بھر میں اپنی کمنٹری کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے پاکستان کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجا کی سری لنکن گلوکارہ کے ساتھ گانے کی ویڈیو وئرل ہو رہی ہے۔
باغی ٹی وی: رمیزراجا ان دنوں سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ کےسلسلےمیں سری لنکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے معروف لنکن گلوکارہ ‘یوہانی’ کے ساتھ ان کے مشہورِ زمانہ گانے مانیکے مگے ہتھے گنگنانے کی کوشش کی رمیز راجا اور یوہانی کی یہ دلچسپ ویڈیو لنکا پریمیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی-
He is a batting legend, but how good is Ramiz Raja’s singing skill next to Yohani? Can Yohani take up a challenge from Ramiz? Find out!
Be part of the action. Get your tickets now!
Book online via BookMyShow 📷 https://t.co/Ee5f50Jmn4#LPL2023 #LiveTheAction pic.twitter.com/rUvpmaVzTU
— LPL – Lanka Premier League (@LPLT20) August 5, 2023
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ ایک بیٹنگ لیجنڈ ہیں لیکن رمیز راجا کی گلوکاری کی مہارت یوہانی کے ساتھ کتنی اچھی ہے؟ کیا رمیز یوہانی کو چیلنج کرسکتے ہیں؟
ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف
واضح رہے کہ یوہانی لنکا پریمیئر لیگ کی سفیر ہیں، 2020 میں ان کا گانا مانیکے مگے ہتھے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوا تھا، 2022 میں اس گانے کو بالی وڈ فلم ‘تھینک گاڈ’ میں شامل کیا گیا تھا، گانے کی ویڈیو میں سدھارتھ ملہوترا اور نورا فتیحی تھے یہ گانا سری لنکا کی سنہالی زبان میں گایا گیا ہے-
واضح رہے کہ رمیز راجا کی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بطور کمنٹیٹر واپسی ہوئی ہے سابق اوپنر ستمبر 2021 سے کمنٹری باکس سے دورتھے کیونکہ وہ تین سال کی مدت کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔