رمضان المبارک کے مہینے میں شریف خاندان کے لئے اچھی خبر

رمضان المبار ک کے مہینے میں شریف خاندان کے لئے اچھی خبر آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے بیٹےحسین نواز کے بیٹے زید حیسن نے قرآن مجید حفظ کر لیا ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے قرآن مجید حفظ کرنے کی توفیق عطا فرمائی، انہوں نے مزید کہا کہ میری دادی جان (نواز شریف کی اہلیہ) نے میرے لئے بہت دعائیں کی تھیں ان کی دعاوں کی وجہ سے میں اس منزل تک پہنچا کہ قرآن مجید حفظ کر لیا
الحمدلله حمداً كثيرا.
اللہ تعالی کے فضل اور کرم سے اور ماں باپ کی دعاوں سے میں نے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا ہے میری دادی جان جنہوں نے میرے لئے بہت دعائیں کی انکی دعاوں سے میں آج اپنی منزل پر پہنچا ہوں اللہ تعالی میری دادی جان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔ pic.twitter.com/qpDB0ZkpUX— Zayd Hussain Nawaz Sharif (@zayd280) May 12, 2019