رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد سیاسی و سماجی شخصیات کی قوم کو مبارکباد

رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد حکمرانوں کی قوم کو مبارکباد
صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے جبکہ عارف علوی نے ایک بیان میں قوم اورامت مسلمہ کورمضان المبارک کےبابرکت مہینےکی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھررمضان المبارک کی باسعادت گھڑیوں سےمستفید ہورہےہیں اور یہ مہینہ اپنی زندگیوں کوازسرنوبہتراندازمیں شروع کرنےکابہترین موقع ہے۔
رمضان المبارک کے آغاز پر پوری قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ مہینہ ہمیں خود احتسابی، پابند زندگی گزارنے اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا کرے۔ آپ سب کو ماہ صیام مبارک
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 22, 2023
صدر پاکستان نے مزید کہا روزے سےآدمی کےاندرصبرواستقامت کی قوت پیدا ہوتی ہے،اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو دن دگنی اوررات چوگنی ترقی عطاءفرمائے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ماہ صیام کی سعادتیں اوربرکتیں ایک بار پھرملی ہیں،ماہ صیام میں امت مسلمہ اورپاکستان کی بہتری کیلئےخصوصی دعائیں کریں
Wishing all my Muslim brothers and sisters a very blessed Ramadan! May this holy month bring you closer to Allah (SWT) and fill your hearts with peace, love, and mercy. Ramadan Mubarak! 🌙✨ #Ramadan2023
Let's not forget the struggling segments of the society. pic.twitter.com/asAPxkd9en
— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) March 22, 2023
شہباز شریف نے کہا اللہ تعالیٰ پاکستان کومعاشی مشکلات،غربت اورمہنگائی سےنجات عطا فرمائےپاکستان کی خوشحالی،سربلندی اوردہشتگردی سے نجات کی خصوصی دعا کریں۔ جبکہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا تمام مسلمانوں کوماہ رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ،یہ مہینہ رحمتوں برکتوں اور مغفرت کے مواقع سے بھرا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
انہوں نے کہاروزہ صرف بھوکے رہنے کا نام نہیں بلکہ تقویٰ کا بہت اعلیٰ مقام ہے،نا انصافی جھوٹ فریب بہتان سے بچنے کیلئے روزہ ایک ڈھال ہے،ماہ رمضان میں دلوں کی کدورتیں ختم کرکے برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں۔ محسن نقوی نے کہامحسن نقوی نے کہاہمیں ماہ صیام میں اپنے اردگرد کم وسیلہ لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کرنا چاہیے۔