رمضان کے بعد ہم پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ میدان میں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

رمضان کے بعد ہم پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ میدان میں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی میدان میں تھے، اب بھی ہیں اور آگے بھی رہیں گے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد ہم پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ میدان میں ہوں گے،ہم جب تنہا تھے تب بھی پورے ملک کی سیاست پر چھائے ہوئے تھے، قوم کے مستقبل کے فیصلے منافقت اور چوری چھپے کیے جارہے ہیں،آج ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے،ہمیں ایسی قیادت کو آگے لانا ہوگا جس پر قوم اعتماد کرے،ہمیں باہمی اعتماد کے ساتھ ملکی معاملات بہتر کرنے ہوں گے، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ معاملات بہتر بنائے جاسکیں،

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے ،پیپیلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفیٰ دے دیا ہے، اے این پی نے بھی پی ڈی ایم کو چھوڑ دیا ہے، پی ڈی ایم کور کمیٹی کا گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا جس میں اے این پی اور پی پی کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی، پی ڈی ایم اجلاس اب کل ہونا ہے جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے

Comments are closed.