رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

0
52

رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کے تیسرے روز کے افطار پروگرام میں میزبان سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے گفتگو کی ، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رمضان کی خاص ٹرانسمیشن سحری و افطاری میں ہوتی ہے، اس میں علماء دین اور ڈاکٹرز کو بلاتے ہیں، راؤنڈ اپ بھی ہوتا ہے، دین کی باتیں بھی ہوتی ہیں.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رحمت ہی رحمت کیو موبائل کے تعاون سے جاری ہے،

آصف حمید کا کہنا تھا کہ انسان کے مر جانے کے بعد 3 چیزیں اسکے لئے ثواب کا ذریعہ بنتی ہیں، نیک اولاد، نیک عمل، نیک اولاد کے ہر عمل کا کریڈٹ والدین کو جاتا ہے، نیک اولاد جب نماز پڑھے گی تب بھی اسکا ثواب والدین کو ملے گا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا کا مثبت ہونے کا خطرہ تب ہے جب آپ مثبت ہوں اور آپ کو پتہ بھی نہ چلے،بعض اوقات کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، ایک مریض 9 سے دس لوگوں کو کرونا پھیلا دیتا ہے اسی لئے پاکستان میں مریضوں کا نمبر بڑھ رہا ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ لوگ صحتیاب بھی ہو رہے ہیں

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے لیکن اگر لاکھوں لوگ اس میں مبتلا ہو جائیں گے تو پھر بہت بڑا خطرہ ہے، بہتر یہی ہے کہ احتیاط کریں، یوکے کے ساتھ ہم اپنا تجزیہ نہیں کر سکتے، جرمنی اور اٹلی کی آبادی ایک جنتی ہے لیکن کم وقت میں وہاں زیادہ مریض سامنے آئے.

اب یہ لوگ دیکھیں گے کہ کرونا کس ملک میں کیسے پھیلا اور اس پر قابو کیسے پایا گیا،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ صابن سے کرونا مر جاتا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ اسکی دوائی کوئی نہیں

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ شوگر، کینسر سے لوگ مر جاتے ہیں، کرونا کی دوائی بہت جلدی آ جائے گی، ہم بھی ویکسسین پر سٹڈی کر رہے ہیں،ہم مریضوں کا پلازمہ لگانے کے حوالہ سے کام کر رہے ہیں، کلوروکین کے حوالہ سے بھی کام کر رہے ہیں.

آصف حمید کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچنے کے لئے مسنون دعائیں پڑھییں، ہر بیماری کا علاج ہے سوائے موت کے ،سو اسکی ویکسین تو آئے گی.

مشبر لقمان کا کہنا تھا کہ رمضان آ گیا ہے پھر بھی ہم جھوٹ بول رہے ہیں

آصف حمید کا کہنا تھا کہ جو لوگ ذخیرہ اندوزی کرتے ہین اور روزہ بھی رکھتے ہیں انکو اسکے کام کی جزا و سزا ضرور ملے گی، روزے کا مقصد تقویٰ ہے اور ملاوٹ کرنا، ذخیرہ اندوزی کرنا یہ تقویٰ نہیں، روزہ رکھ کر ایسے کام نہیں کرنے چاہئے جن سے شریعت نے منع کیا

یوکے سے نجم شیراز نے بھی رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کو جوائن کیا،

نجم شیراز کا کہنا تھا کہ روزہ تمام دینوں میں تھا، میڈیکل سائنس جہاں پہنچ رہی ہے فطرتا ہم دیکھیں تو روزہ پہلے ادیان میں بھی تھا، شیطان فقر سے ڈراتا ہے اور تم سے خواہش پوری کرواتا ہے، رمضان میں فوکس رمضان اور عبادات پر ہی کریں تا کہ ہمارا نفس زیادہ مضبوط ہو جائے، روزے کے مقصد کو سمجھنا ہو گا،

آصف حمید کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے روزہ نہیں رکھنا وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا لیتے ہیں

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ رمضان مین کھانے کے حوالہ سے ہمیں سوچنا چاہئے، اگر کوئی غلط چیز کھا لیتے ہین یا کچھ نہیں کھاتے تو اس کا صحت کو نقصان ہوتا ہے، ہمیں کوئی ایسی بیماری نہیں جس میں ہم روزہ نہ رکھ سکتے ہوں،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال رمضان میں برکتوں کی بات کرتے ہیں ہم رمضان میں عبادت کرتے ہیں کیا اسکو رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں تو وہ بہتر نہیں ہو گا

آصف حمید نے کہا کہ ہمیں ایک مہینہ رمضان کا ٹریننگ کے لئے دیا گیا ہے ہمیں اس مہینہ میں عبادت جو کرتے ہین اسکو باقی 11 ماہ بھی کرنی چاہئے ، رمضان کا حق ادا تب ہوتا ہے کہ باقی کے مہینے میں بھی اسی معمول کو اپنائیں جو رمضان میں اپناتے ہیں ،نبی کریم ایک دفعہ منبر پر چڑھے اور ہر قدم پر آمین کہا، صحابہ کرام نے سوال کیا تو نبی کریم نے جواب دیا کہ جبرائیل امین آئے اور انہوں نے کہا کہ برباد ہو جائے وہ شخص جس نے نبی کریم کا نام لیا جائے اور درود نہ پڑھے، برباد ہو جائے وہ شخص جو رمضان کا مہینہ پائے اور اپنی مغفرت نہ کروا سکے. نبی کریم نے اس پر آمین کہا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نیگٹو ہونا آج خوش قسمتی کی نشانی سمجھا جا رہا ہے ، نجم شیراز کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں‌ کو ضروری کام کے لئے باہر نکلنا دیا جاتا ہے، رمضان میں فوکس رمضان کے معاملات پر ہی کرنا چاہئے، اگر رمضان قرنطینہ کی نذر ہو جائے گا اس کا فائدہ نہیں، کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط کی جائے، رمضان قرآن کی وجہ سے ہے قرآن کی جس آیت میں رمضان کا حکم ملا اس کو ہم نے اگنور کر دیا، قرآن مین ہے کہ اللہ رمضان میں تقویٰ حاصل کرے ، اگر ہمیں تقویٰ نہیں ملتا تو پھر ہمیں ایسے روزے کا فائدہ نہیں. نفس کو ہم کس طرح بہتر کر سکتے ہیں دین کے تابع بنا سکتے ہیں، پچھلے رمضان سے اس رمضان تک کے معمولات دیکھیں کہ کیا تبدیلی آئی، اگر تبدیلی نہیں آئی تو یہ ایک اور موقع اللہ نے دیا ہے کہ ایک رمضان اللہ نے آپ کو دیا ہے اس میں اللہ کو منا لیں.

دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

ہمارے رویئے رمضان میں بھی کیوں تبدیل نہیں ہوتے؟رحمت ہی رحمت،سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کا آج تیسرا روز

Leave a reply