رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی

احتساب عدالت لاہورکے جج امجد نذیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے کہا کہ آج فرد جرم عائد ہونا ہے حمزہ شہباز آتے ہیں تو کارروائی کرتے ہیں ،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالتی ریکارڈ کیلئےشہباز شریف پیش ہوئے ہیں،فردجرم کے حوالے سے ابھی دلائل دینا ہیں ،

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اسلام آباد جانا ہے عدالت مجھے جانے کی اجازت دے جس پر عدالت نے کہا کہ آج آپ فرد جرم عائد ہونا ہے آپ کے وکیل اس پر بحث کرنا چاہتے ہیں،اگر آپ کےوکیل بحث نہیں کرتے تو فرد جرم عائد کر دیتے ہیں،

شہباز شریف کے وکلا نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں فرد جرم کارروائی کی مخالفت کی،جس پر عدالت نے کہا کہ شہباز شریف پر تو پہلے ہی فرد جرم عائد ہے ،اب تو ضمنی ریفرنس آیا ہے جس میں فرد جرم عائد ہونا ہے ،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ شہبازشریف پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا جھوٹا الزام لگایا گیا ،جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیس بہت دیر سے فرد جرم کی کارروائی کے لیے فکس ہے کوئی سرپرائز نہیں آپ نے 10گھنٹے بحث کرنی ہے کریں ہم سنیں گے،

حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ آپ ہمیں ایک موقع دے دیں ہم فرد جرم پردلائل دینا چاہتے ہیں ،جس پر عدالت نے کہا کہ بہت موقع دے چکے ہیں آپ آج ہی بحث کرلیں،ہم آپ کےتمام قانونی رائٹس فیصلے میں لکھ دیں گے،

رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کر دیا،احتساب عدالت نے 27 اگست کو ریفرنس کے گواہوں کو طلب کر لیا

یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

Leave a reply