رانا مشہود کے خلاف تحقیقات بند کیں یا نہیں نیب نے واضح کر دیا

رانا مشہود کے خلاف تحقیقات بند کیں یا نہیں نیب نے واضح کر دیا

باغی ٹی وی : نیب کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنما رانا مشہود کے خلاف کوئی تحقیقات بند نہیں کی گئیں۔

نیب کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ رانا مشہود کیخلاف تحقیقات بند ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں، کیس سے متعلق افواہوں سے گریز کیا جائے۔

خیال رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ یوتھ فیسٹیول بے ضابطگی کیس میں رانا مشہود اور دیگر کیخلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کہا گیا تھا کہ نیب لاہور نے انوسٹی گیشن تفصیلاتی رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے۔

میڈٰیا میں یہ خبریں چلیں تھیں کہ رانا مشہود کے خلاف بے ضابطگی کے ثبوت نہیں ملے۔ نیب نے عدم شواہد کی بنیاد پر تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا تھا. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ،

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.