رانا مشہور نیب اور حکومت پر برس پڑے، کہا ہائی کورٹ‌ جاؤں‌ گا

0
54
rana mashhood

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے اور بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر ایک ویڈیو پیغام میں شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ جائیں گے اور اسی طرح دیگر تمام فورمز پر آواز بلند کریں‌ گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا مشہود احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں‌ آج صبح ساڑھے چار بجے ایئرپورٹ پہنچا، میرے بچوں‌ کو چھٹیاں تھیں‌ اور میرا پہلے سے پلان تھا بیرون ملک جانے کا لیکن مجھے کہا گیا کہ
آپ کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے آپ بیرون ملک کا سفر نہیں‌ کر سکتے. جب میں‌ نے سوال کیا کہ ایسا کس نے کیا ہے تو بتایا گیا کہ آپ کا نام نیب نے ڈلوایا ہے.

انہوں نے کہاکہ مجھے ایف آئی اے والوں نے بتایا کہ ہم آپ کو اعلی‌ٰ حکام سے پوچھ کر بتاتے ہیں‌ اور پھر تین گھنٹے بعد نیب والوں کی طرف سے کہا گیا کہ آپ جاسکتے ہیں‌ لیکن جب مجھے یہ پیغام دیا گیا اس وقت تک جہاز جاچکا تھا. اس وقت میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں‌ تھا کہ میں‌ واپس گھر آجاتا لہذا مجھے واپس آنا پڑا. انہوں‌نے کہاکہ یہ سخت زیادتی ہے. میری کردار کشی کر کے مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچایا گیا ہے. نیب لاہور مجھے کلین چٹ دے چکا ہے. پانچ سال سے جھوٹا ٹرائل کیا جارہا ہے. پہلے اربوں‌ کی بات کی گئی اور پھر تیرہ کروڑ کا ریفرنس فائل کر دیا گیا. یہ الزام بھی لگایا گیا کہ بوگس فرموں‌ کو ٹھیکے دیے گئے. حالانکہ یہ الزام بھی غلط ہے.

انہوں نے کہاکہ میں‌ لاہور ہائی کورٹ میں مقدمہ کروں گا اور ہر فورم پر آواز بلند کروں‌ گا. میں بہت دلبرداشتہ ہوں. نیب کو اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا ہو گا جو اس حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے. میں‌قانون کے تابع رہتے ہوئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا. میں‌پاکستان میں نکلوں‌ گا اور ان لوگوں‌کو ایکسپوز کروں‌گا کہ یہ کس کے آلہ کار ہیں.

انہوں‌نے کہاکہ میں‌نے چیئرمین نیب کو خطوط بھی لکھے لیکن انہوں نے کسی خط کا جواب نہیں‌ دیا. میں یہ ویڈیو ریگولر ریلیز کروں‌ گا اور ان لوگوں‌ کو بے نقاب کروں‌ گا.

Leave a reply