رانا ثناء اللہ کے لئے ایک اور مشکل،نیب نے بھی اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

0
53

منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب حرکت میں آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، نیب نے رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کو ایک فہرست بھیج کر رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کی ملکیت کا ریکارڈ طلب کیا ہے. نیب کی جانب سے بھجواگئی گئی فہرست ڈی سی نے محکمہ ریونیو کو بھیج کر جواب طلب کر لیا.

قبل ازیں وزارت اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے پنجاب پولیس کو مراسلے کے بعد پنجاب پولیس نے تمام ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی اور دیگر گرفتار ملزمان کے کرمینل ریکارڈ، منی لانڈرنگ ،دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلق، فنڈنگ اور منیشات کی لین دین کا ریکارڈ طلب کیا ہے.

اے این ایف نے بھی رانا ثناء اللہ کے حوالہ سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا ہے ،اے این ایف کی جانب سے چالان جمع کروائے جانے کے بعد انسداد منشیات کی عدالت کے جج مسعود ارشد نے رانا ثناء اللہ کو 29 جولائی کو طلب کر لیا ہے، اے این ایف کے مطابق تحقیقات میں رانا ثناء اللہ قصو وار قرار پائے ہیں

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. .

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

Leave a reply