رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

0
58

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے منظور ہونے پر رانا ثناءٰ اللہ کی اہلیہ نے کہا کہ راناثنااللہ کی ضمانت منظورپر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں،اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی،راناثنااللہ کی6ماہ تک حراست کا حساب کون دےگا؟

اگر ہم ذاتیات پر اتر آتے تو رانا ثناء اللہ…………..شہریار آفریدی نے کیا کہہ دیا

میرے سامنے کبھی کسی نے یہ "کام” نہیں کیا، رانا ثناء اللہ نے کیا کہہ دیا

رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ راناثنااللہ کی ضمانت بہت خوشی کی بات ہے،شہریار آفریدی قسمیں کھاتے تھے اور کہتے تھے کہ ثبوت موجود ہیں،6ماہ تک مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کو حراست میں رکھا گیا،احسن اقبال کو حراست میں لے کر رانا ثنااللہ کو رہا کردیا گیا،اس قسم کی انتقامی سیاست قابل قبول نہیں،حکومت مسلم لیگ ن کو توڑناچاہتی ہے،شہریار آفریدی کے پاس کوئی ثبوت تھا تو عدالت میں پیش کرتے،شہریار آفریدی پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر جھوٹ بولتےرہے،شہریار آفریدی بتائیں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہے،

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وفاقی وزرا بار بار جھوٹ بولتے رہے، استعفیٰ کیوں نہیں دیتے؟راناثنااللہ کو ثبوت کے بغیر6ماہ تک حراست میں رکھا گیا،لیگی رہنماوَں پر اقامے کا الزام لگایا گیا،

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ جعلی حکومت کے جعلی کیسز ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسے کیسز بنائے گئے، نالائق تھانیدار کی طرح حکومت کی سوچ ہے سیاس مخالف پر کیس کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا، آج اے این ایف کی بھی جگ ہنسائی ہوئی، لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے جن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہوتے،

منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

Leave a reply