رانا ثناء اللہ منشیات کیس کی ہوئی سماعت، عدالت نے کس کو کیا آئندہ سماعت پر طلب

رانا ثناء اللہ منشیات کیس کی ہوئی سماعت، عدالت نے کس کو کیا آئندہ سماعت پر طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راناثناء اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی

رانا ثناءاللہ نے وکیل کے ذریعے حاضری معافی کی درخواست جمع کرادی، درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثناءاللہ کورونا وائرس کے خدشے پر پیش نہیں ہوسکتے عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے،

اے این ایف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالت درخواست مسترد کرکے راناثناء اللہ پرفردجرم عائد کرنے کا حکم دے، رانا ثناءاللہ کے خلاف کوئی بیان قلمبند نہیں کیا ،رانا ثناءاللہ عدالتی وقت ضائع کررہے ہیں ،وکیل رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گرفتاری کے بعد میرے موکل کیخلاف اےاین ایف نےبیانات قلمبند کیے ہیں،

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نےرانا ثناء اللہ کیخلاف سماعت6جون تک ملتوی کردی،عدالت نےرانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی،عدالت نے رانا ثناءاللہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا

رانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کی تھی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.