رانا ثنا اللہ گورنر راج کے بجائے عوامی راج کی بات کریں،راجہ بشارت

0
25

سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو اسوقت گورنر راج کے بجائے عوامی راج کہ بات کرنی چاہئیے، عوام نے اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنا دیا ہے.

بیلنس کرنے کے نام پر عدالتی فیصلے ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا؟عطاء اللہ تارڑ

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلی پنجاب ہیں ، رانا ثنا اللہ کو گورنر راج کی بات کرنے سے پہلے متعلقہ آرٹیکل بھی پڑھ لینے چاہئیے ،متعلقہ آرٹیکلز کے مطابق گورنر راج لگانے میں رانا ثنا اللہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے،طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نہ اس قسم کہ حرکت یہ کر سکتے ہیں اور ُامید ہے نہ ہی وہ انتشار کی بات کریں گے.

 

گورنر راج کی سمری پر میں نے کام شروع کر دیا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

 

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جس کی بھی گورنر راج لگانے کی خواہش ہے وہ لگا کر دیکھ لے، یہ عوامی ردعمل 2 گھنٹے بھی برداشت نہیں کر سکیں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا، گورنر راج کی باتیں کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ پنجاب میں عوامی راج لگ چکا ہے۔

 

حکومت کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر غور

 

 

فرخ حبیب نے کہا کہ کل کی عبرت ناک شکست کے بعد ان کا رونا دھونا تو بنتا ہے،
اسلام آباد ٹول پلازہ سے باہرنکلیں تو شہباز شریف کی حکومت ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی رانا ثناء اللّٰہ ہیں جو کہتے تھے کہ لانگ مارچ میں 20 بندے نہیں نکلنے دوں گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گورنر راج کی سمری وزارتِ داخلہ میں تیار ہو رہی ہے، میں نے گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے، میرا پنجاب میں داخلہ بند ہوا تو گورنر راج کا جواز ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے وکلاء رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور اسد بٹ ایڈووکیٹ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ کل ہم نے تخت لاہور کو اکھاڑ دیا ہے۔ اگلا سٹاپ ہمارا وزیراعظم شہباز شریف کا ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے بعد اب اپنا جھنڈا وفاق میں لہرائے گی۔ یورپ کے دورے پر اشتہاری ملزمان کے ساتھ بیٹھ کر ریاست کے راز ڈیسکس کیے۔ یہ راز اشتہاری ملزمان کے ساتھ ڈیسکس کرنا قانون کی خلاف وزری ہے۔

عندلیب عباس نے مزید کہاکہ میں نے بطور شہری یہ درخواست دائر کی ہے۔ سلیمان شہباز کو سرکاری دورے کے دوران ساتھ بٹھایا۔ انہوں نے پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے۔ پوری دنیا میں کیا پیغام گیا ہوگا۔ اس درخواست میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی نااہلی ناگزیر ہے۔ ترکی کے دورے کے دوران سلیمان شہباز اپنی اہلیہ کے ساتھ سرکاری وفد کے ساتھ موجود تھے۔ آپ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرو ان سے پیسے ریکور کرو۔

Leave a reply