شیخ رشید شہبازشریف کو کچھ نہ کہیں ، عوام کوریلیف دینے پرتوجہ دیں ، رانا ثنا اللہ شیخ رشید کے بیان پرجزباتی ہوگئے

0
27

لاہور:شیخ رشید شہبازشریف کو کچھ نہ کہیں ، عوام کوریلیف دینے پرتوجہ دیں ، رانا ثنا اللہ شیخ رشید کے بیان پرجزباتی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں کا وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے اورساتھ انہوں نے کہا ہےکہ شیخ رشید شہبازشریف کو کچھ نہ کہیں‌

رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کے بیان پرغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے لئے سیاست سے باز رہنا ممکن نہیں لیکن عوام کے گھر کورونا کے ماتم کے دوران سیاست نہ کریں تو اچھا ہے،کاش اس موقع پر زبان درازی کے بجائے حکمران عوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر دیں

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام اِس وقت شیخ صاحب کی گالی گلوچ اور بدزبانی کی متحمل نہیں ہو سکتی ،مسلم لیگ ن کی ترجیح عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز رکھنا ہے،انہوں نے کہا کہ اِس وقت عوام کو سہارا اور ہمت دینے ، ہمدردی کی زبان بولنے کا وقت ہے

رانا ثنااللہ نےکہا کہ شیخ صاحب عوام اِس وقت آپ کے منہ سے سیاست ، بدزبانی اور گالی گلوچ نہیں بلکہ ہمدردی کے دو بول سُننا چاہتی ہے،آج شہباز شریف پر توجہ نہیں بلکہ عوام کے ریلیف ، راشن اور روزگار پہ توجہ ہونی چاہئیے

یاد رہے کہ آج وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز، شوگر اسکینڈل اور قرض معاف کرانے والے انجام کو پہنچیں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلیوں اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین میں راشن تقسیم کیا۔

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کنٹرول میں ہے، امریکا اور یورپی ممالک کی طرح لوگ نہیں مررہے، پاکستان پر اللہ خاص کرم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو تو راشن مل رہا ہے لیکن مسئلہ سفید پوش کا ہے جو ہاتھ پھیلانا توہین سمجھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بین الاقوامی اداروں سے قرض معاف کرنے کی بات کی اور قرض ایک سال کےلیے ملتوی کرائے۔آٹا چینی بحران کی تحقیقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فرانزک رپورٹ آئے گی، آئی پی پیز، شوگر اسکینڈل اور قرض معاف کرانے والے انجام کو پہنچیں گے۔

Leave a reply