رانا ثنا اللہ کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
41
rana sana

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں سماعت کے دوران رانا ثناءاللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ انٹی نارکوٹکس فورس نے اپنے جواب میں بتایا کہ رانا ثنااللہ کے سیلری اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے تنخواہ آ رہی ہے۔ جس پر رانا ثنا کے وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم سیلری اکاؤنٹ کو کھولنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس میرے تمام بنک اکاؤنٹ منجمد کررکھے ہیں اکاؤنٹس منجمند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے عدالت بنک اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دے

رانا ثناء اللہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن، رانا ثناءاللہ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں اثاثوں کا زکر نہیں کیا۔ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں فارم ہاوس، پلازہ، مکانات اور دفتر کا زکر نہیں کیا رانا ثناءاللہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق 1 ایف پر پورے نہیں اترتے۔

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت رانا ثناءاللہ سے کاغزات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی وجوہات طلب کرے۔عدالت رانا ثناءاللہ کو غلط بیانی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دے

نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

Leave a reply