رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

0
25
rana sanaullah

اینٹی کرپشن ان ایکشن،رانا ثنااللہ کے 2 فارم ہاؤس کا انکشاف ہوا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے تحقیقات شروع کردیں ،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فارم ہاؤس کلرکہارمیں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنائےگئے ہیں، ڈی جی ماحولیات پنجاب سمیت 9 افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے ڈی جی محکمہ ماحولیات نےغیرقانونی طورپراین اوسی جاری کیا، پہاڑوں کوکاٹ کرقدرتی حسن اورماحول کونقصان پہنچایاگیا، محکمہ ماحولیات اورضلع کونسل کے افسران بھی اس غیرقانونی کام میں شامل ہیں

ایف آئی آر کے مطابق غیرقانونی تعمیرات سےخزانے کوکروڑوں کا نقصان ہوا ہے

 

قبل ازیں گزشتہ روز رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس سعید شہباز رضوی نے درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کی جانب سے ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ٹرائل کورٹ میں حقائق منظر عام پر ابھی تک نہیں آئے اس لئے درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، عدالت نے درخواست وکیل کی استدعا پر نمٹا دی.

رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں اے این ایف کو فریق بنایا گیا  ، قبل ازیں انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر رانا ثناء اللہ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا کہا ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گی، امید ہے انصاف ملے گا.

رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا

ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.

Leave a reply