رانا ثناء اللہ کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما گرفتار، پولیس نے گرفتاری کی وجہ بتا دی

0
28

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو اے این ایف کی طرف سے گرفتا رکئے جانے کے بعد مسلم لیگ ن فیصل آباد کے صدر اور سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. انہیں‌ نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر حراست میں‌ لیا گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد پولیس کو خدشہ تھا کہ وہ ان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کی قیادت کریں گے جس سے نقص امن کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے لہٰذا انہیں‌ مقامی پولیس نے حراست میں‌ لے لیا ہے.

مسلم لیگ ن کے صدر شیخ‌ اعجاز احمد نے رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری کے خلاف فیصل آباد میں احتجاج کا بھی اعلان کر رکھا ہے تاہم پولیس نے انہیں‌ احتجاج سے قبل ہی گرفتار کر لیا ہے. شیخ اعجاز احمد نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاری سیاسی بنیادوں‌ پر کیا گیا ہے. فیصل آباد پولیس نے شیخ اعجاز احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. واضح رہے کہ اے این ایف نے رانا ثناء‌اللہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی گاڑی سے کروڑوں‌ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

Leave a reply