پنجاب اسمبلی سے جاتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر جوتا اچھال دیا گیا
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے جوتا رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی ونڈا سکرین پر لگا،جوتا پھینکنے والا موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد واپس جا رہے تھے
ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ رانا صاحب کی گاڑی پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت کرتی ہوں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسی اوچھی حرکات سے رانا صاحب ڈر جائیں گے تو وہ شیر رانا صاحب کو نہیں جانتے۔وہ ان کو دن میں تارے دکھاتے رہیں گے۔
رانا صاحب کی گاڑی پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت کرتی ہوں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسی اوچھی حرکات سے رانا صاحب ڈر جائیں گے تو وہ شیر رانا صاحب کو نہیں جانتے۔۔۔وہ ان کو دن میں تارے دکھاتے رہیں گے۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 10, 2023
نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ کی گاڑی پر جوتا اچھالنے والے کی شناخت ہو گئی ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر جوتا اچھالنے والا پی ٹی آئی کے رکن راشد حفیظ کا ڈرائیو ہے۔ ،اسمبلی کی سیکورٹی نے جوتا اچھالنے والے کو حراست میں لے لیا ہے،
خدیجہ تشدد کیس میں شہری نے مرکزی ملزم شیخ دانش کے سر پر جوتا دے مارا،
تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور
گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا